رینالہ خورد : سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

Published On 24 September,2025 07:17 pm

رینالہ خورد:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے رینالہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ صدر کی حدود میں چک 12 ون ایل کے قریب ہوا ، جہاں ڈاکوؤں نے سی سی ڈی کے جوانوں کو دیکھتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر بھی ہلاک ہو گئے اور اُن کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت شان عرف شانی اور کاشف عرف کاشی کے ناموں سے ہوا۔

پولیس کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے جب کی فرار2 ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیےسرچ آپریشن جاری شروع کر دیا گیا۔