قصور میں 3 بچوں کی ماں کومبینہ طور پر زہر دے کرمار دیا گیا

Published On 07 November,2025 04:41 pm

قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے قصور میں 3 بچوں کی ماں کومبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔

ایف آئی ار کے متن کے مطابق قصور کے نواحی علاقے بنگلہ کمبواں میں شوہر سے ہمہ مشورہ ہوکر گھر والوں نے زہر دیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کے تین بچوں میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ شوہر صداقت جو بیرون ملک ہے اس نے قتل کا منصوبہ بنایا، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مختلف زاویوں سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش سے مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔