کراچی :( دنیا نیوز) شہر قائد کے گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال عابد ٹاؤن کے علاقے میں واقع گھر سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں جب کے ایک مرد بھی تشویشناک حالت میں ملا جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق خواتین کی کی شناخت 52 سالہ ثمینہ،22 سالہ ماہا اور19 سالہ ثمرین جب کہ مرد کی شاخت 30 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی اُن کی اموات کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا ہے۔
دوسری جانب اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ایسٹ پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔



