کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں عزیز آباد صدیق آباد میں لیاری گینگ وار کی ایک بار پھر انٹری ہوئی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
موٹر سائیکلیوں پر سوار مسلح ملزمان نے آتشی اسلحے سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی، ملزمان 8 سے 10 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور بآسانی فرار ہوگئے
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں خول برآمد اور علاقہ مکینوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔



