شہر قائد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی قتل، ملزم گرفتار

Published On 06 December,2025 01:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران رونما ہوا، شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کیا، بیٹی شدید زخمی ہوئی، ہسپتال منتقلی کے دوران بیٹی بھی دم توڑ گئی، بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے سمیع اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت 45 سالہ کلثوم بی بی اور بیٹی کی 12 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے، چالان مکمل کرکے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔