کراچی: کار سوار فیملیز اور دفاتر جاتے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

Published On 06 December,2025 01:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے) نے کار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے) نے چاکیواڑاہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا، ملزمان سے 3 پستول، گولیاں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزمان اسلحے کے زور پر فیملیز کو لوٹتے تھے، ملزمان دفاتر جانے والے شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے، دوران تفتیش ملزمان کا لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون آن لائن بیچا کرتے تھے، ملزمان کی شناخت ذیشان، ہثیم تمار اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔