کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ کی تحصیل لاچی بازار میں دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حسن، ظاہر، غفور اور مامور شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، علاقے میں کشیدگی کے باعث بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔



