پشاور: (دنیا نیوز) پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گردونواح میں دہشت و جرائم کی علامت سمجھے جانے والے لعل شیر اور اُس کے قریبی ساتھی پولیس کے مختلف مقابلوں میں مارے گئے۔
پولیس کے مطابق یہ گروہ قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
پشاور پولیس کی سپیشل ٹیم نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں جہاں اشتہاری ملزمان لعل شیر اور جان شیر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے، دونوں ملزمان طویل عرصے سے مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
دوسری کارروائی کے دوران پشاور میں رمضان شیر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو اندر موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں رمضان شیر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔



