کراچی: (دنیا نیوز) درخشاں پولیس کا ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا،مقابلے میں 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ درخشاں پولیس نے عبداستار ایدھی روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار ملزموں کی شناخت ابراہم اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، دو لاکھ روپے اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔



