کوئٹہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

Published On 03 December,2025 07:55 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) جناح ٹاؤن پولیس تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے، جب ان کا پولیس سے سامنا ہوا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تینوں لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جا سکی۔