پھول نگر: (دنیا نیوز) تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ خانکے موڑ کے قریب دوران واردات ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔
زخمی ڈاکو کی شناخت عامر سکنہ سجان سنگھ کے نام سے ہوئی جو 10 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا، زخمی ڈاکو نے 02 ساتھیوں کے ہمراہ ٹھٹھی اوتاڑ کے رہائشی انور سے واردات کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ساتھی زخمی ہو گیا۔
تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے موقع سے چھینی جانیوالی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لی، فرار ہونیوالے دونوں ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔



