وہاڑی: مبینہ پولیس مقابلے میں وکیل کی ہلاکت، ایس ایچ او اور 2 اے ایس آئی معطل

Published On 05 December,2025 12:31 am

وہاڑی: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں وکیل کی ہلاکت کے معاملے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او اور 2 اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل کی ہدایت پر ڈی پی او ضلع وہاڑی نے مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ ایف آئی اے کو ریفر کر دیا ہے جس کے بعد معاملے کی انکوائری اب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کرے گی۔

ادھر پنجاب بار نے وہاڑی اور جھنگ میں پیش آئے واقعات کے ملزمان کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی پی او وہاڑی کے تبادلے پر ڈی آئی جی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔