کوئٹہ: (دنیا نیوز) موسیٰ خیل میں شہریوں کو دہکتے انگاروں پر چلانے پر قانون حرکت میں آگیا۔
،پولیس نے جر گہ کے 6 ارکان گرفتار کرلئے، مفرور 2 جرگہ ارکان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کا کہنا ہے تمام ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جرگہ ارکان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہے۔
واضح رہے کہ جرگے نے 6 افراد کو دکان میں چوری کے شبہ میں بے گناہی ثابت کرنے کیلئے انگاروں پر چلنے کا فیصلہ سنایا تھا، مقامی دکاندار نے 20 ہزار روپے کی چوری پر 6 افراد پر شک کا اظہار کیا تھا۔



