ٹھل میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو مارا گیا، 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

Published On 17 December,2025 01:05 am

ٹھل: (دنیا نیوز) ٹھل کی ای سیکشن پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت علی جان کے نام سے ہوئی ہے، مقابلے کے بعد تین ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران مارا جانے والا ملزم کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔