کراچی میں پولیس مقابلہ ، بدنام زمانہ کار لفٹر ہلاک

Published On 26 December,2025 09:56 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ کار لفٹر ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی قمبر حسن سردار نیازی کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ساجد چانڈیو نے صبح گلستان جوہر سچل کے علاقے سے شہری سے قیمتی کار چھینی تھی۔

قمبر حسن سردار نے بتایا کہ واردات پولیس کی لائٹس لگی ہوئی گاڑی میں کی گئی تھی، ملزمان کار سوار کو بھی ساتھ لے گئے جب کہ مالک کو سکیم 33 کے علاقے میں چھوڑ دیا تھا۔

ساجد چانڈیو کراچی سے چوری شدہ گاڑی لے کر آرہا تھاراستے میں پولیس سے مقابلہ ہوااور وہ مارا گیا، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بدنامِ زمانہ کار لفٹر اور پولیس مقابلوں اور پولیس آفیسر کو بھی شہید کر نے سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔