پتوکی میں گلے پر خونی ڈور پھرنے سے5 سالہ بچی شدید زخمی، پتنگ باز گرفتار

Published On 27 December,2025 11:20 pm

قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں گلے پر ڈور پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مان والا پیش آیا جہاں 5 سال کی بچی ماموں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اچانک گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گئی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے ڈور اور پتنگیں برآمد کرلی گئیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔