کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے صدر میں سادہ لباس اہلکاروں کی شدید ہوائی فائرنگ سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مسلح افراد کو کرسیاں پھینکتے، مارپیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے سی آئی اے کے اہلکار ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اہلکار منشیات کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے ہوٹل آئے، ملزم کی فائرنگ پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔



