گھریلو تنازع پر سنگدل بیٹے نے باپ کی جان لے لی

Published On 28 December,2025 05:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گھریلو تنازع پر سنگدل بیٹے نے باپ کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق ہولناک واقعہ تھانہ سہالہ کی حدود میں پیش آیا جہاں سنگدل بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کےگھاٹ اتار دیا جب کہ گولیاں لگنے سے بھتیجا بھی شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت قیس کے نام سے ہوئی، مقتول کا اپنے بیٹے حضرت علی کے ساتھ گھریلو تنازع چل رہا تھا۔

تھانہ سہالہ پولیس نے قیس کی لاش ہسپتال منتقل کر دی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔