سہراب گوٹھ میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا

Published On 08 January,2026 04:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سہراب گوٹھ کے علاقہ لاسی گوٹھ میں میاں، بیوی کے قتل کا واقعہ پیش آگیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون اور مرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، خاتون کی شناخت 28 سالہ لطیفہ جبکہ مرد کی 28 سالہ نصر اللہ کے نام سے ہوئی۔

حکام کے مطابق دونوں نے پانچ ماہ قبل کوٹ میرج کی تھی، نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر چھریوں کے وار اور فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے، خاتون کا تعلق مگسی قوم جبکہ مرد کا تعلق بچل قوم سے ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے آلہ چاقو بھی ملا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔