ملیر جیل توڑ کر فرار ہونے والے 37 قیدی کہاں گئے؟

Published On 09 January,2026 05:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 6 ماہ قبل ملیر جیل توڑ کر فرار ہونے والے 37 قیدی کہاں گئے؟ تا حال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مفرور قیدیوں میں قتل اقدام قتل اور ڈکیتیوں سمیت سنگین وارداتوں کے ملوث ملزمان شامل ہیں، ملزموں کا دوبارہ پکڑے نہ جانا سندھ پولیس کی بڑی ناکامی ہے۔

مفرور قیدیوں میں سے دو قیدی علی شاہ عرف شاہد اور ملہار قتل کے کیس میں مقید تھے، مفرور 8 قیدیوں کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں کے مقدمات درج تھے۔

فرار ہونے والے 224 میں سے 187 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا، مفرور ہونے والے 37 قیدی کہاں ہیں تاحال پولیس سراغ نہ لگا سکی۔