ضلع دادو میں مبینہ پولیس مقابلہ: نادر جمالی کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم

Published On 09 January,2026 01:46 am

دادو: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ضلع دادو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نادر جمالی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو انکوائری افسر مقرر کر دیئے گئے، وزیر داخلہ سندھ نے ایم این اے رفیق احمد جمالی سے تفصیلی گفتگو کے بعد تحقیقات کا حکم دیا۔

نادر جمالی کے ورثا نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نادر جمالی نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی، پولیس نے جعلی مقابلے میں مار دیا۔