اباڑو: (دنیا نیوز) اوباڑو میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
پولیس نے مقابلے کے دوران دو مغوی بحفاظت بازیاب کرا لئے، اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق بازیاب افراد کی شناخت اصغر علی اور محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔
بازیاب ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے، دونوں کو چار ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔



