پاکستان شدت پسند ہوتا تو شرمین کو آسکر نہ ملتا، ماہرہ خان

Last Updated On 29 March,2018 04:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شدت پسندی تو امریکا اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہے، پاکستان تنگ نظر ہوتا تو شرمین آسکر ایوارڈ نہ حاصل کر سکتیں، میں خود پاکستان کی ہی جھلک ہوں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی ٹی وی شو میں میزبان کے چبھتے سوالوں کے کھرے کھرے جواب دیئے، پاکستان میں خواتین کی آزادی سے متعلق سوال کے جواب میں ماہرہ خان کہا کہ میں سنگل مدر ہوں، میں طلاق یافتہ ہوں، میں اپنے ملک کی جھلک ہوں۔ ماہرہ نے کہا پاکستان اگر تنگ نظر ہوتا تو شرمین عبید آسکر نہ جیتتیں، شدت پسندی امریکا اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہے۔

ماہرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شدت پسندی کہیں بھی ہو، دنیا میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے، ہم نے شدت پسندی امریکا میں بھی دیکھی ہے، ایسے ہی شدت پسندی ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہے۔ رنبیر سنگھ کےساتھ اسموکنگ اسکینڈل پر ماہرہ نے کہا پاکستانی اُن سے محبت کرتے ہیں اور انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھنا پسند نہیں کرتے۔