فلم شعلے کے اہم اداکار انتقال کر گئے

Last Updated On 07 April,2018 06:57 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم شعلے کے اداکار راج کشور 85 سال کی عمر میںچل بسے ۔راج کشور طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، جو آج صبح حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق راج کشور کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا اور ان کی عمر 85 سال تھی۔ راج کشور نے فلمی کیریئر میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’پڑوسن‘، ’آسمان‘، ’بمبئی ٹو گوا‘ اور ’کرن ار جن‘ سمیت کئی شامل ہیں۔ اداکار نے اپنے پیچھے اہلیہ اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے۔ مداحوں نے ٹوئٹر پر راج کشور کی یادگاری اداکاری کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

دوسری جانب آنجہانی اداکار کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی اداکار نے اپنے ساتھی کے انتقال پر تعزیت تک کرنا گوارا نہ کیا