میوزک بینڈ ''ایبا'' کو کمپیوٹر سے کنٹرول کیا جاسکے گا

Last Updated On 06 April,2018 01:59 pm

سویڈن کے مشہور میوزک بینڈ پر اس کے مداح کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی مرضی کی دھنیں بجا سکیں گے

سویڈن (دنیا نیوز ) انیس سو ستر کی دہائی کے مقبول ترین سویڈن کے میوزک بینڈ   ایبا   کے میوزیم میں جدت پیدا کر دی گئی۔ اب مداح کمپیوٹر انٹرایکٹو کے ذریعے دھنیں بھی بجا سکیں گے۔

سویڈن کے چار گلوکاروں پر مشتمل بینڈ   ایبا   کے میوزیم میں جدت آنے کے بعد دارالحکومت سٹاک ہوم میں قائم اس میوزیم میں انٹر ایکٹو سیکشن کا اضافہ کر دیا گیا جہاں ان کے مداح کمپیوٹر پر ان کے گانوں کی دھنیں خود بجا سکیں گے، دروازوں پر پینٹ کر سکیں گے۔

بینی، بیورن، اگنیتا اور اینی پر مشتمل گروپ   ایبا   انیس سو بہتر میں سٹاک ہوم میں قائم ہوا اور ستر کی دہائی کا مقبول ترین بینڈ تھا لیکن انیس سو بیاسی میں ٹوٹ گیا۔