مشہور اداکار رسل کرو کو بیوی سے طلاق مہنگی پڑ گئی

Last Updated On 07 April,2018 09:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہالی ووڈ کی شہر آفاق فلم "گلیڈی ایٹر" کے ہیرو "رسل کرو" کے پاس بیوی سے طلاق لینے کے لیے بھی پیسے نہیں رہے، سپر ہٹ فلم میں استعمال کی گئی "زرہ بکتر" فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ اداکار رسل کرو کو بیوی سے طلاق مہنگی پڑ گئی۔ بیوی سے علیحدگی کے لیے تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرنے کے لیے اپنی کئی یادگار اشیاء نیلام کر دیں۔ سپر ہٹ ہالی وڈ فلم Gladiator میں استعمال کردہ زرہ بکتر کے لیے چھیانوے ہزار ڈالر مل گئے۔ رسل کرو نے کئی دیگر فلموں کے کسٹیومز اور یادگار اشیا ءبھی بیچ دیں۔

رسل کرو کی اپنی گلوکار بیوی سے 2012 میں علحیدگی ہوئی تھی۔