سانولی رنگت کے باعث امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا :پریانکا چوپڑا

Last Updated On 11 April,2018 03:59 pm

چند روز قبل سانولی رنگت کی وجہ سے ہالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی سائن نہیں کیا گیا :سابق مس ورلڈ کا جریدے کو انٹرویو

لاہور (دنیا نیوز ) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سانولی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ کا کہنا ہے رنگت کی وجہ سے انہیں ہالی وڈ فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھی امتیازی سلوک کی زد میں آگئیں۔

میگزین اِن سٹائل کو انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سانولی رنگت کی وجہ سے انہیں ہالی وڈ فلم میں نہیں لیا گیا۔ اداکارہ نے کہا رنگت اور آواز کو تبدیل نہیں کرسکتی تاہم ہنر پر محنت کی ہے۔ اس سے پہلے بھی پریانکا اعتراف کر چکی ہیں کہ بالی ووڈ میں ابتدائی دنوں میں انہیں کئی بار اپنی رنگت کی وجہ سے سخت تبصرے برداشت کرنا پڑے تھے۔ اداکارہ ان دنوں امریکی ٹی وی سیریز "کوانٹیکوتھری" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جو 26 اپریل سے ٹی وی پر دکھائی جائے گی۔