پریا پرکاش کا ایک اور انداز سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 16 April,2018 08:28 pm

ممبئی (ویب ڈیسک)چند سیکنڈز کی ویڈیو میں اپنے منفرد انداز کا جلوہ دکھا کر انٹرنیٹ پر چھا جانے والی بھارتی لڑکی پریا پرکاش نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی تھی، پہلی کے بعد دوسری ویڈیو نے بھی سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی جس کے بعد بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے انٹرنیٹ پر پریا پرکاش کو سرچ کرنا شروع کر دیا۔

لوگوں نے پریا پرکاش کو اتنا تلا ش کرنے کی کوشش کی کہ گوگل پر پریا پرکاش معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئی۔

اداکارہ کو کئی معروف برانڈز نے آفرز کیں، اسی سلسلے میں پریا پرکاش کی ایک چاکلیٹ کمپنی کیلئے بنائی گئی کمرشل نے بھی سامنے آتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ بنانے شروع کر دئیے  ہیں ۔  یہ کمرشل 6 زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔اس ویڈیو کو ابتک ڈیڑھ لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔