لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) طیارہ حادثے سے چند لمحے قبل بنائی گئی ویڈیو میں ماریا کے آخری الفاظ یہ تھے کہ "میں خوش ہوں"۔ اس کے بعد اس نے طیارے میں سوار دیگر افراد کی ویڈیو بھی بنائی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے ایک نجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والی معروف انسٹاگرام امریکی ماڈل ماریا سَنشائن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو انہوں نے اپنی زندگی کے اختتام سے چند لمحے قبل بنائی تھی۔ امریکی ریاست ایریزونا کے ایک گالف کلب میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے تمام چھ مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
دنیا سے رخصت ہونے سے چند لمحے قبل بنائی گئی ویڈیو میں ماریا کے آخری الفاظ یہ تھے کہ "میں مسرور ہوں"۔ اس کے بعد اس نے طیارے میں سوار دیگر افراد کی ویڈیو بھی بنائی۔ ماریا کی جانب سے براہ راست نشر کی گئی ویڈیو میں اچانک تعطل آ گیا جس کے بعد ماریا کے فالوورز کو یہ خبر ملی کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔