جہلم میں المناک سانحہ، کوئلے کی کان بیٹھ گئی، چار مزدور جاں بحق

Last Updated On 01 April,2018 08:52 pm

جہلم: (دنیا نیوز) جہلم کے قریب کوئلے کی کان میں کام کے دوران گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ٹلہ جوگیاں کے مقام پر کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران حادثہ پیش آیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو مزدوروں کو زندہ حالت میں نکال لیا۔ دشوار گزار راستہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے۔