تفصیلات کے مطابق، مظفرآباد سے 40 کلو میٹر دور ضلع ہٹیاں کے علاقے کھلانہ سے مسافر جیپ چکوٹھی آرہی تھی کہ دکھن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری، 4 خواتین سمیت 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثے پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے 9 لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ 5 زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کنٹرول لائن کا دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں کو مشکلات سامنا ہے۔