نوابشاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ کے پارک میں کشتی الٹنے سے بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نواب شاہ کے قریب انڈس واٹر پارک میں کشتی میں جھولے جھولنے کے دوران کشتی الٹ گئی جس میں 10 افراد سوار تھے، وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور حادثہ پیش آ گیا۔ کشتی ڈوبنے سے پانچ معصوم بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی احمد یار چوہان کا کہنا تھا کہ مرنیوالے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔