سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کیا جائے، راؤ انوار کو کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا، راؤ انوار کے اکائونٹس سے متعلق ہمیں کچھ نہیں پتہ، ان کے اکاؤنٹس پہلے بند تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کھول دئے گئے ہیں۔
اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے میچ کے لیے سکیوریٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں، مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لیے اب لیاقت نیشنل اور آغا خان ہسپتال کے راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2012 کے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے پھر سے بھرتی کے مواقع دیئے گئے ہیں۔