سابق ایس ایس پی سے رابطہ کرنے والوں سے تفتیش کا فیصلہ، موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا
کراچی (دنیا نیوز ) سابق ایس ایس پی رائو انوار کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی کی گرفتاری کیلئے ان موبائل نمبرز کے مالکان سے رابطہ کیا جائے گا جنہوں نے آخری بار رائو انوار سے یا رائو انوار نے ان سے رابطہ کیا تھا، ان تمام افراد کے موبائل فونز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے رائو انوار تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔