نقیب قتل کیس: راؤ انوار 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Last Updated On 22 March,2018 06:53 pm

دوسری جانب نقیب اللہ قتل کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کمیٹی کی سربراہی کرینگے جس میں مرکزی ملزم راؤ انوار کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے حکم پر راؤ انوار کو گرفتار کر لیا گیا

یاد رہے نقیب اللہ محسود 13 جنوری کو پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوئے جو کپڑے کا کاروبار کرنے کراچی آیا تھا۔ 18 جنوری کو میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد راؤ ملیر نے نقیب کو دہشتگرد کمانڈر قرار دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ 19 جنوری کو درج ہوا جبکہ 20 جنوری کو معطل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے 27 جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ راؤ انوار طلبی کے باوجود تقریبا 2 ماہ عدالت پیش نہ ہوئے۔
 

Advertisement