کویت سٹی: (ویب ڈیسک) کویت میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں 3 پاکستانیوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد مقامی آئل کمپنی کے ملازمین تھے۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق کویت کے جنوبی علاقے میں دو بسوں کے درمیان حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں مقامی آئل کمپنی کے 15 ملازمین جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔
کویتی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی، 7 بھارتی اور 5 مصری شہری شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک مقامی آئل کمپنی کے ملازم تھے۔