کراچی :ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار سب انسپکٹر کو کچل دیا

Last Updated On 08 April,2018 09:28 am

واقعہ کورنگی کے علاقے میں پیش آیا ، پولیس نے بغیر لائسنس ڈمپر چلانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں ڈمپرز کلرمشین بن گٗئے۔ کورنگی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار سب انسپکٹر کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک موت باٹنے لگا۔ کورنگی مہران ٹائون میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار سب انسپکٹر عبدالرزاق کو کچل کرموت کی نیند سلا دیا۔

پولیس نے نوعمر ڈمپر ڈرائیور سہیل کو موقع سے گرفتار کرلیا جس کے پاس لائسنس بھی نہیں ملا۔ گرفتار ڈمپر ڈرائیور سہیل کا کہنا ہے کہ دو سال سے ڈمپر چلا رہا ہوں، پولیس پکڑتی تو تھی لیکن نذرانہ لے کر چھوڑ دیتی تھی۔ پولیس نے دفعہ 322 کے تحت ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔