ڈیوڈ ہیل نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی، ملکی قوانین اور ویانا کنونشن کے مطابق انصاف کرینگے:تہمینہ جنجوعہ
اسلام آباد (دنیا نیوز ) ملٹری اتاشی کی گاڑی تلے شہری کے کچلے جانے کے واقعے پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ڈیوڈ ہیل کو سفارتخانے بلا کر واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحیققات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ واقعے پر ملکی قوانین اور ویانا کنونشن کے مطابق فیصلہ کریں گے۔