’غدر‘ میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا یہ ننھا بچہ اب کیسا نظر آتا ہے؟

Last Updated On 17 April,2018 08:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو سنی دیول کی فلم ”غدر“ کوئی نہیں بھول سکتا جس میں انہوں نے ”تارا سنگھ“ کا کردار ادا کیا جبکہ امیشا پٹیل نے ان کی اہلیہ کا کردار نبھایا۔ اس فلم میں دونوں کے بیٹے کا کردار نبھانے والا چھوٹا بچہ ”اوتکرش شرما“ بھی آپ کو ضرور یاد ہو گا مگر اب وہ کیسا نظر آتا ہے؟ اس بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

اُتکرش فلم ‘گدر’ کے ڈائریکٹر انیل کے بیٹے ہیں، یہ فلم 15 جون سنہ 2001 کو ریلیز ہوئی۔ 17 سال کے اس طویل عرصے میں جہاں سنی دیول میں اچھی خاصی تبدیلی آگئی ہے وہیں یہ بچہ بھی اب بڑا ہوکر مکمل تبدیل ہوگیا ہے۔

یہ فلم کی انیل شرما کی ڈائریکشن میں بنی ہے جس میں انہوں نے کسی اور اداکار کو شامل کرنے کے بجائے اپنے ہی بیٹے کو اداکاری کروانے کا فیصلہ کیا۔ اپنے بیٹے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”میرے بیٹے نے غدر میں ’جیت‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ وہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے 4 سالہ کورس کیلئے امریکہ چلا گیا تھا اور اب وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے بالکل تیار ہے۔“

رپورٹ کے مطابق اُتکرش اب 26 سال کے ہوگئے ہیں اور بہت جلد اپنا بولی وڈ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم ‘جینیئس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں برس ریلیز ہوگی۔

موجودہ تصاویر: