سائیکلنگ چیمپئن شپ، افتتاحی مرحلے میں سپین کے کھلاڑی سرفہرست

Last Updated On 17 April,2018 05:39 pm

اٹلی: (دنیا نیوز) سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز، اٹلی میں جاری میگا ایونٹ کے افتتاحی مرحلے میں سپین کے پیلو نے میدان مار لیا۔

اٹلی میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دلچسپ ایونٹ، افتتاحی مرحلے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، تمام سائیکل سوار ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے محنت کرتے نظر آئے۔ سپین کے سائیکلسٹ پیلو بیلباؤ افتتاحی مرحلے میں سرفہرست رہے، پیلو نے ریس کے آغاز سے ہی بہترین پرفارمنس دی۔ انہوں نے 134 کلومیٹرز کا طویل فاصلہ 3 گھنٹے 26 منٹ اور اکتالیس سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔