نوبیاہتا دُلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا

Last Updated On 17 April,2018 11:20 am

کڈلور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نوبیاہتا دُلہن نے شوہر کو صرف اس بات پر قتل کردیا کہ وہ خوبصورت اور پرکشش نہیں تھا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کی ایک ہفتے قبل شادی ہوئی تھی جس کا کہنا ہےکہ اس کی دوستیں اس کے شوہر کے خوبصورت نہ ہونے کا طعنہ دیتی رہتی تھیں اور دونوں کا جوڑ نہ ہونے کا بھی شکوہ کرتی تھیں جس پر خاتون نے شوہر کو رات گئے پتھروں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو ہی قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔