کراچی :فائرنگ کے واقعات ، سابق پی آئی اے ملازم قتل

Last Updated On 18 March,2018 11:11 am

کراچی (دنیا نیوز )کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، مقتول کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا، ملزمان نے فائرنگ گاڑی کے اندر سے ہی کی، مقتول شاہنواز کو سر اور کمر میں تین گولیاں لگی ہیں تاہم جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھےکر کے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول شاہنواز پی آئی اے کا ریٹائرڈ ملازم تھا اور نجی کمپنی کے لیے ٹیکسی چلاتا تھا۔