لودھراں: (دنیا نیوز) دنیا پور میں چھ سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ننھی عاصمہ کا رشتہ دار ہے اور اس نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔
دنیا پور میں چھ سالہ بچی کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم عاصمہ کا رشتہ دار ہے اور اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزم نے عاصمہ کی لاش کو دو دن تک گھر کے احاطے میں دبائے رکھا۔
پریس کانفرس کے موقع پر ننھی عاصمہ کے والد بھی موجود تھے جنہوں نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ چھ سالہ عاصمہ کی لاش گذشتہ روز جوہڑ سے ملی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا اور چھاپے مارے، آج ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔