ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں بد ترین موسمی صورتحال کے باعث سکولوں اور یونیورسٹیوں کو آج بند کر دیا گیا۔ یہ بات سعودی سرکاری پریس ایجنسی نے بتائی۔
سعودی عرب کے السیح صوبے میں واقع شہر الخرج کے حکام نے تمام سرکاری، نجی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کو آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آندھی اور گرد کے شدید طوفان اور اس سے ہونے والی ممکنہ تباہی کی اطلاعات کے پیش نظر الخرج شہر اور اس کے گردونواح میں دیہات کے تعلیمی اداروں میں آج تعطیل ہو گی۔