اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں جنوری 2013 سے اب تک 66 پاکستانیوں کو سزائے موت، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اعداد وشمار کی تصدیق کردی۔
خواجہ آصف نے ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ سعودی عرب میں جنوری 2013 سے اب تک 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق سال 2013 میں 10 اور 2014 میں 13 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔
وزیر خارجہ نےمزید بتایا کہ سال 2015 میں 14، 2016 میں 7 اور 2017 میں 14 جب کہ 2018 میں 8 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔ سزائے موت پانے والے منشیات، قتل اور عصمت دری کے مرتکب ہوئے تھے۔