سرخ گوشت زیادہ کھانا جگر کے لیے نقصان دہ

Last Updated On 16 April,2018 11:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) تازہ تحقیق میں اہم انکشاف، سرخ گوشت زیادہ کھانا جگر کے لیے نقصان دہ ہے، ماہرین صحت نے خبردار کر دیا۔

تحقیق میں سرخ گوشت کھانے اور جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بھنے ہوئے گوشت کو کھانے والے افراد میں اس مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو آگے بڑھ کر جگر سکڑنے، کینسر یا جگر کا کام چھوڑنےکا باعث بن سکتا ہے۔ جگر پر چربی چڑھنے کا مرض اکثر ممالک میں بہت عام ہے اور ہر 4 میں سے ایک شخص اس کا نشانہ بنتا ہے۔