بھارت میں کیش کی کمی، اے ٹی ایمز خالی ہو گئیں، عوام پریشان

Last Updated On 17 April,2018 04:48 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کمی عارضی ہے، جلد ختم ہو جائے گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ریاستوں کرناٹک، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور تیلنگانہ میں کرنسی نوٹوں کی شدید کمی ہو گئی ہے۔ کئی بنکوں نے   کیش کی کمی   کا نوٹس لگا کر اے ٹی ایمز کو بند کر دیا ہے۔ لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کیش کی کمی کے بارے میں پیغامات دیئے ہیں۔

ادھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے تسلیم کیا ہے کہ کیش کی کمی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ جلد ہی قابو پا لیں گے۔ نومبر دو ہزار سولہ میں مودی سرکار نے ایک ہزار اور پانچ سو روپے مالیت کے کرنسی نوٹ بند کر دیئے تھے جس سے ملک میں کیش کی کمی ہو گئی تھی۔