علی ظفر کی سالگرہ پر اہلیہ کا جذباتی پیغام

Last Updated On 21 May,2018 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار اور اداکارعلی ظفر 38 سال کے ہوگئے، اُن کی سالگرہ منانے کی خصوصیت یہ رہی کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پرعلی ظفر کے حق میں سب سے پہلے سامنے آنے والی اداکارہ ریشم نے سالگرہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

 علی ظفر کی جیون ساتھی عائشہ فضلی نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی فیملی پکچر شیئر کی اور کہا کہ علی جیسا بہادر اور اچھا کوئی نہیں۔

 

 

 گلوکار اور اداکار علی ظفر 18 مئی 1980ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی کی 38 بہاریں مکمل ہونے پر جو سالگرہ تقریب منائی اس میں گھر والوں کےعلاوہ چند مخصوص دوستوں نے شرکت کی۔ اس سالگرہ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اداکارہ ریشم نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، اداکارہ ریشم نے علی ظفر کی سالگرہ تقریب میں خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

یاد رہے کہ فلمسٹار ریشم نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر سب سے پہلے علی ظفر کا ساتھ دیتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر گری ہوئی حرکت نہیں کر سکتا، انہوں نے معاملے کے پیچھے کسی اور کہانی کا شبہ ظاہر کیا تھا۔