بالی وڈ ایکٹر ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کر لیا

Last Updated On 03 June,2018 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے آئی پی ایل میچز میں سٹے بازی کا اعتراف کر لیا، پولیس کو دیئے گئے بیان میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سال 2 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد جوئے میں ہار گئے۔

بھارت میں جینٹل مین گیم کرکٹ سے کھلواڑ، بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے آئی پی ایل میچز میں سٹے بازی کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو دیئے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ سال دو کروڑ سے زائد آئی پی ایل میچوں پر ہار گئے۔ ارباز خان اور بدنام زمانہ بکی سونو جالان کے درمیان کروڑوں کے لین دین کے انکشاف کے بعد فلمسٹار کو سمن جاری کیا گیا تھا۔ گرفتار بکی نے انکشاف کیا تھا کہ کئی بالی ووڈ اسٹارز الگ الگ ناموں سے کرکٹ میں دھندہ کرتے ہیں۔