لاہور ( روزنامہ دنیا) عدالتی حکم کے باوجود 2 بچیوں کا خرچہ نہ دینے اور پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کے حکم کے باوجود 2 بچیوں کا خرچہ نہ دینے اور پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی کی عدالت میں صفا اور مرا کی والدہ کو بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر معروف آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔